عمران عاملوں کے ذریعے وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں : قمر زمان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ نے کہا ہے عمران خان عاملوں کے ذریعے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں،ان کی پچھلی شادی پر بھی کہا تھا اس کی رجسٹریشن بیک ڈیٹ میں نکلے گی۔قمرزمان کائرہ نے گوجرانوالہ میں ضلعی صدررکی رہائش گاہ پر پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارااحتجاج سیاسی ایجنڈے کیلئے نہیں ہے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے ما ننے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون پرعمل کرنیوالے لو گ ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے احتجاج کیا،باقرنجفی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کوسزاکامطالبہ کریں گے۔ ،17جنوری کے ا حتجاج میں ہماری جماعت شرکت کریگی آصف زرداری اورعمران خان ایک ہی کنٹینرپرہوں گے۔قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف شیخ مجیب الرحمان کومحب وطن قراردے ر ہے ہیں، ہم اپنے احتجاج میں پنجاب کے حکمرانوں کوعہدہ چھوڑنے پرمجبورکریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماکا کہنا ہے کہ ہمارااحتجاج پرامن ہوگا طاقت کااستعمال کیاگیاتوپیپلزپارٹی جواب دیناجانتی ہے۔
قمرزمان کائرہ