72کروڑ 80لاکھ پاؤنڈ نہ دینے پر ولید بن طلا ل جیل منتقل

72کروڑ 80لاکھ پاؤنڈ نہ دینے پر ولید بن طلا ل جیل منتقل
 72کروڑ 80لاکھ پاؤنڈ نہ دینے پر ولید بن طلا ل جیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعود ی حکام نے امیر ترین شہزادے الولید بن طلال کو 72 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ ادا نہ کرنے پر ہوٹل سے جیل منتقل کر دیا۔ انہیں دو ماہ قبل کرپشن کیخلاف کریک ڈاون کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔برطانوی اخبار کے مطابق ان کی حکومت سے ڈیل کے امکانات انتہائی کم ہو گئے ہیں، انہیں اب الہائیر کی ہائی سکیورٹی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہیں جیل میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔تاہم ایک اور غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے ولید بن طلال کو فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل کر دیا گیا جس کے بعد وہ مذاکرات کیلئے تیار ہوگئے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی شرائط نہ ماننے پر ولید بن طلال کو ریاض کے رٹز کارٹن ہوٹل سے 'الہیر' جیل منتقل کرنے کا حکم دیاتھا ،حکومت کی جانب سے ارب پتی شہزادے سے ایک کھرب روپے سے زائد رقم اور اپنی کمپنیوں کا کنٹرول حکومت کو دینے کا مطالبہ کیا گیا تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے صاف انکار کر د یا۔سعودی حکام نے نام ظاہر نہ ہونے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار شہزادہ ولید بن طلال نے حکومت کو ایک بڑی رقم دینے کی آفر کی لیکن اٹارنی جنرل نے اس کی منظوری نہیں دی۔

مزید :

صفحہ آخر -