بیرونی ممالک سے سرمایہ لانے کیلئے ایمنسٹی سکیم کا جلد اعلان کیا جائیگا : مفتاح اسماعیل

بیرونی ممالک سے سرمایہ لانے کیلئے ایمنسٹی سکیم کا جلد اعلان کیا جائیگا : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے سرمایہ لانے کیلئے ایمنسٹی سکیم کاجلد اعلان کیا جائے گا۔ مجوزہ ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرونی ممالک سے زرمبادلہ لانے والوں، جائیداد ظاہر کرنے والوں کو ٹیکس رعایت دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے آباد ہاؤس میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو فروغ دینا اور جی ڈی پی کی نمواولین ذمہ داری ہے ، لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہی اصل مقصد ہے ، فکس ٹیکس رجیم اچھی سکیم تھی، لوکاسٹ ہاوسنگ کے فروغ کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -