چین کی ترقی ، منصوبوں میں زیرو کرپشن مثالی ، پاکستان کی خوشحالی کیلئے تقلید کرنا ہو گی

چین کی ترقی ، منصوبوں میں زیرو کرپشن مثالی ، پاکستان کی خوشحالی کیلئے تقلید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات، باہمی تعاون اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور چین میں دو طرفہ مضبوط تعلقات، بھائی چارے اور برسوں کی دوستی کے رشتہ کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ دوستی حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ عوام کے درمیان ہے، یہی اس کی پائیداری اور غیر متزلزل بنیاد ہے۔ چینی سفیر نے پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کی حکومت کے دوران فیصل آباد اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کو باالخصوص سراہا۔ ملاقات میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے، سینیٹر کامل علی آغا، مونس الٰہی، سالک حسین اور رانا خالد بھی موجود تھے۔ مسلم لیگی قائدین نے چین کی ترقی کو دنیا بھر کیلئے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں زیرو کرپشن کی چینی مثال کو سامنے رکھنا ہو گا تاکہ قوم کا قیمتی سرمایہ کوئی بھی خوردبرد نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف دونوں ملک کے مفاد میں ہی نہیں بلکہ یہ پورے خطہ کے عوام کے مفاد میں ہے۔
چینی سفیر

مزید :

صفحہ آخر -