پنجاب بھر میں ناقص دودھ کیخلاف کریک ڈاؤن ، 40ہزار لیٹر دودھ موقع پر تلف
لاہور (جنرل رپورٹر)محفوظ دودھ کی فراہمی کے لیے پاسچرائزیشن پر کام کر رہے ہیں، عوام مستند جگہ سے محفوظ دودھ خریدیں،ڈی جی فوڈ اتھارٹی ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بیک وقت صوبہ بھر کے 36 اضلاع اور 144 تحصیلوں میں ناکے لگا کر 40 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا۔ ناکے پنجاب فوڈ اتھارٹی ملک سیفٹی ٹیموں نے لگائے۔ لاہور کے داخلی مقامات پر 9 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ ناکے شہر کے تمام داخلی راستوں پر لگائے گئے ۔ فیروزپور روڈ، سگیاں بائی پاس، شاہدرہ ، بھبتیاں چوک اور دیگر راستوں پر ملک سیفٹی ٹیمز نے دودھ لانے والی گاڑیون کی چیکنگ کی اور ناقص دودھ موقع پر تلف کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں 16 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کے اضلاع میں 7 ہزار لیٹر، بہاولپور میں 1820، ملتان میں 1700 لیٹر ملاوٹ زدہ دودھ ،خانیوال میں380، وہاڑی اور بہاولنگر میں 560 لیٹر ،ڈیرہ غازی خان میں 1388 لیٹر ملاوٹ ذدہ دودھ تلف کیا گیا۔اس ھوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ دودھ میں گاڑھا کرنے والے کیمیکل، پانی، فارمالین کی ملاوٹ پائی گئی۔ صوبہ بھر میں روزانہ لاکھوں لیٹر کھلا دودھ استعمال ہوتا ہے۔ دودھ کی باقاعدگی سے چیکنگ کے لیے ملک سیفٹی ٹیمز بنائی ہیں۔ نورالامین مینگل نے مزید بتایا کہ وٹنری سپیشلسٹ کی سربراہی میں بنائی گئی ملک سیفٹی ٹیمز روزانہ کی بنیاد پر دودھ کی چیکنگ کرتی ہی تاہم پیکنگ میں دودھ ذیادہ محفوظ ہوتا ہے اور اس کی چیکنگ آسان ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محفوظ دودھ کی فراہمی کے لیے پاسچرائزیشن پر کام کر رہے ہیں جس کا قانقن پہلے ہی پاس کروایا جا چکا ہے۔ اب عملی پہلوؤں پر کا م چل رہا ہے۔ ڈ ی جی فوڈ اتھارٹی نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ عوام مستند جگہ سے پیلنگ میں آنے والا محفوظ دودھ استعمال کرنے کو ترجیح دیں۔
کریک ڈاؤن