وزیراعلی بلوچستان سے سیاسی قائدین ارکان اسمبلی ،وزرا کی ملاقاتیں
کوئٹہ (این این آئی )وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،ار کان اسمبلی ،وزرا اور مشیروں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں ۔وزیراعلی بزنجو سے بی این پی (مینگل ) کے سربراہ سابق وزیراعلی اور رکن صوبائی اسمبلی سرداراختر جان مینگل نے ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ سب جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے صوبے میں سیاسی فضاء کی فروغ کیلئے افہام وتفہیم کی پالیسی اپنا ئیں گے۔ وزیراعلی بلوچستان نے حمایت کرنے پر سردار اختر جان مینگل کا شکریہ ادا کیا ۔ملاقات کرنے والوں میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور پشتون قومی جرگے کے کنوینئرنواب ایاز خان جوگیزئی،آزادرکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق مگسی ،بی این پی (عوامی ) کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ ،صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی میر عامر رند،مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وٹرانسپورٹ میر عبدالکریم نوشیروانی ،رکن صوبائی اسمبلی محمد خان لہڑی شامل تھے۔
بزنجو ملاقاتیں