الیکشن کمیشن ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں پرآج سے کام کا آغاز کرے گا

الیکشن کمیشن ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں پرآج سے کام کا آغاز کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں پر آج(پیر) سے کام کا آغاز کرے گا ۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے محکمہ شماریات سے حالیہ مردم شماری کے ڈیٹا سمیت تمام ریکارڈ چاروں صوبوں کے 137اضلاع اور حلقہ بندیوں کے لئے بنائی گئی پانچ کمیٹیوں کو فراہم کر دیا ہے جبکہ ضلعی اور ریجنل دفاتر حلقہ بندیوں کی کام کی تکمیل تک کھلے رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ تین مارچ کومکمل کیا جائے گا جبکہ حلقہ بندیوں کا ابتدائی ڈیٹا ضلعی دفاتر میں تین اپریل تک آویزاں کر دیا جائے گا جس پر عوام ایک ماہ تک اپنے اعتراضات دائر کر سکیں گے جنہیں الیکشن کمیشن تین مئی تک سنے گا او رتمام اعتراضاات کو نمٹانے کے بعد حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر کے سابقہ حلقہ بندیوں کو کالعدم قرا ردیدیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -