سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آبا د ( آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس( آج) پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ( آج ) پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلا م آبا د میں ہوگا ، جس میں بھارتی فوج کی جانب سے2017میں لائن آف کنٹرول پر کی گئی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی ، سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس بھی آج ہوں گے ۔ ( ع ا)