لودھراں،آئل ٹینکر الٹنے سے 56 ہزار لٹر فرنس آئل بہہ گیا
لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک)لودھراں میں فرنس آئل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیاجس کے باعث ٹریفک جام ہو گئی اور سڑک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ملتان روڈ اڈا جلال آباد کے قریب پیش آیا ،آئل ٹینکر میں 56 ہزار لٹر فرنس آئل موجود تھاجو حادثے کے بعد ٹینکر میں لیکج کے وجہ سے سڑک پر بہہ گیا،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاتاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، حادثے کی باعث ٹریفک جام ہو گئی اور سڑک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے ٹریفک کو متبادل راستے پر ڈال دیا۔
آئل ٹینکر