حکمرانوں کی کارکردگی صفر ، انتخابات ، احتساب ساتھ ہونا چاہئے : سراج الحق

حکمرانوں کی کارکردگی صفر ، انتخابات ، احتساب ساتھ ہونا چاہئے : سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018میں ہیں، بہت گرد و غبار ہے،الیکشن اور احتساب ساتھ ساتھ ہونا چاہیے،ملکی مسائل ، عوام کا علاج کرپٹ حکمرانوں کے پاس نہیں،سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ میں سب سے پہلے پاناما لیکس پر عدالت گیا،پاناما لیکس میں آنے والے تمام افراد کا احتساب ہونا چاہئے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہباز شریف دن کی روشنی میں حالات کا سامنا نہیں کر سکتے تھے،وزیر اعلی مقتول بچی کے گھر رات کے اندھیرے میں گئے،ایسے واقعات موجودہ نظام کی ناکامی کی مثال ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کی کارکردگی صفرہے، قصورمیں 7 سالہ بچی کیساتھ ظلم ہوا،زینب کی لاش 5 دن بعدکوڑادان سے ملی،عوام نے احتجاج کیاتو 2 لاشوں کامزیدتحفہ دیاگیا۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -