ملک گیر انسداد پولیو مہم آج شروع ہو گی

ملک گیر انسداد پولیو مہم آج شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آ ئی این پی ) ملک گیر انسداد پولیو مہم (آج) پیر سے شروع ہو گی ، 2 لاکھ 50ہزار ہیلتھ ور پورے ملک میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے۔ پا کستان سے انسداد پولیو پروگرام کے قومی رابطہ کار رانا محمد صفدر نے کہا ہے کہ ملک گیر انسداد پولیو مہم (آج) پیر سے شروع ہو گی۔مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تین کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ 2 لاکھ 50ہزار ہیلتھ ورکر پورے ملک میں گھر گھر جاکر پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے۔رانا صفدر نے کہاکہ گزشتہ برس ملک میں پولیو کے 8کیس سامنے آئے۔

مزید :

صفحہ آخر -