سرکاری حج سکیم ،ملک بھر میں درخواستوں کی وصولی آج سے شروع
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم 2018ء کی ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع۔10 بنکوں میں زیادہ سے زیادہ درخواستیں وصول کرنے کے لیے میدان لگ گیا،عازمین حج کی سہولت کے لیے ببنکوں نے خصوصی اکاؤنٹر قائم کر دئیے ،بیشتر بنکوں نے اکاؤنٹ ہولڈر کو خطوط لکھ دئیے ،خصوصی مراعات کی پیش کش، حج فارم مفت ملیں گے،آج ہی درخواست جمع ہو سکے گی۔ لاہور،اسلام آباد ،پشاور سے 2لاکھ80ہزار بغیر قربانی کے جبکہ کراچی،کوئٹہ،سکھر سے2لاکھ 70ہزار روپے کا پے آرڈر جمع ہو گا اورقربانی کی رقم اضافی جمع ہو گی،سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی 24جنوری تک جاری رہے گی ،26جنوری کو حتمی خوش نصیبوں کا فیصلہ ہو جائے گا ،وزارت مذہبی امور نے سود سے پاک شریعہ اکاؤنٹ رکھنے والوں کو حج2018ء سرکاری سکیم کی درخواستیں وصول کرنے کی اجازت دی ہے،پہلی دفعہ سرکاری سکیم کی درخواستوں کی وصولی کے لیے بنکوں کی طرف سے غیر غیر معمولی دلچسپی سامنے آ رہی ہے اس کے ساتھ عازمین حج کواپنی طرف مائل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تشہیری مہم بھی جاری ہے ۔