کمسن زینب کے قتل پراز خود نوٹس کی سماعت آج ہو گی

کمسن زینب کے قتل پراز خود نوٹس کی سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج( پیر) کو کمسن زینب کے قتل پر از خودنوٹس کی سماعت کرے گا۔ فاضل بنچ نے آئی جی پنجاب کو کمسن بچی سے زیادتی اور قتل کے ملزم کی گرفتاری کیلئے 36گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔فاضل بنچ نے صوبہ بھر میں بچوں سے متعلق کیسز کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -