بھارتی چیف جسٹس کیخلاف بغاوت کے بعد محتاط ہوگیا ہوں،چیف جسٹس کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے

بھارتی چیف جسٹس کیخلاف بغاوت کے بعد محتاط ہوگیا ہوں،چیف جسٹس کے ریمارکس پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ازراہ مذاق کہا ہے کہ بھارتی چیف جسٹس کیخلاف بغاوت کے بعد سے محتاط ہوگیا ہوں۔ ناقص دودھ اور ماحولیاتی آلودگی کیس کی سماعت کے دوران ایک موقع پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہلکے پھلکے موڈ میں کہا کہ جب سے بھارت کے 4 ججوں نے پریس کانفرنس کی ہے تب سے میں بھی اپنے ساتھی ججوں کے بارے میں محتاط ہوگیا ہوں۔ چیف جسٹس کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہہ لگا اور تمام لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر دیئے
محتاط

مزید :

صفحہ اول -