عوام محتاط رہیں ، بعض افراد فوج کے نمائندے بن کر جعلی فون کالز کر رہے ہیں اور مردم شماری کے نام پر ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں ، عوام ایسی کالز کا جواب نہ دیں ، پاک فوج مردم شماری کی کوئی مہم نہیں چلا رہی : میجر جنرل آصف غفور

عوام محتاط رہیں ، بعض افراد فوج کے نمائندے بن کر جعلی فون کالز کر رہے ہیں اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کی طرف سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ ملک میں مردم شماری کے حوالے سے کوئی مہم نہیں چلائی جا رہی اس لیے لوگ نامعلوم نمبرز سے آنے والی ٹیلی فون کالز سے ہوشیار رہیں۔آئی ایس پی آر کا عوامی آگاہی کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ افراد فوج کے نمائندے بن کرجعلی ٹیلی فون کالز کررہے ہیں اور مردم شماری کے نام پر ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افراد لوگوں سے شناختی کارڈ نمبرز ،بینک اکاو?نٹس کی تفصیلات پوچھتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مسلح افواج مردم شماری کے حوالے سے ایسی کوئی مہم نہیں چلارہی،اس لیے عوام ایسی کالز کا جواب نہ دیں بلکہ فوری ہمیں آگاہ کریں۔ مسلح افواج کا کہنا تھا کہ عوام یونیورسل نمبر 1135 اور 1125 پر رپورٹ کرسکتے ہیں۔۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیاہے جعلساز افراد عوام سے مردم شماری کے بہانے سے فون کال کر کے ک خودد کو فوج کا نمائندہ بتاتے ہیں ۔
ترجمان پاک فوج

مزید :

صفحہ اول -