اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی سالمیت پر سب ایک

اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی سالمیت پر سب ایک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیپلز پارٹی کی سینٹر و سابق امریکی سفیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت کی جانب سے اپنی حکومت کے قیام کے پہلے دن ہی کسی کو مستقل وزیر خارجہ نہ بنانے کی وجہ سے پاکستان کے مخالفوں کو پاکستان کے خلاف لابنگ کرنے کا موقع ملا پاک فوج اور ہمارے سیکورٹی اداروں کے لوگوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں لیکن چونکہ (ن) لیگی حکومت کا کوئی وزیر خارجہ نہیں تھا جو دنیا کو ہماری قربانیوں کے بارے میں بتا ہی نہیں سکا،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ اب بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت متحرک ہو اسمبلی کی ساری جماعتوں کو اعتماد میں لے اپنی ملک کی جماعتوں کو بھی بتائے اور بیرونی دنیا کو بھی اسمبلی کے اندر سے ہی ایک موقف اختیار کرکے بتائے کہ پاکستانی قوم اس کی ساری جماعتیں اپنے قومی ایشوز پر اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیں اور ہمارے سیاسی و نظریاتی اختلافات ایک طرف لیکن ہم ملکی ایشو پر پہلے بھی ایک پیج پر تھے اور اب بھی ایک ہی پیچ پر ہیں ۔
شیری رحمان

مزید :

صفحہ اول -