امریکہ پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرے

امریکہ پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو امداد نہیں دینی تو نہ دے لیکن وہ پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ضرورکرے اور پاکستان کو عزت اور قدر کی نگاہ سے بھی دیکھے کیونکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جو جانی و مالی قربانیاں دی ہیں وہ کسی اور ملک نے نہیں دی ہیں اس لئے ہمارا امریکہ سے یہی مطالبہ ہے کہ وہ پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرے اور افغانستان میں اس کو جو شکست ہوئی ہے اس کا بدلہ ہم سے نہ لے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں ہمارے سیکورٹی کے اہلکاروں اور سویلین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جو اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دئیے ہیں ہمارے جوانوں کی اس عظیم قربانیوں کو امریکہ کو اعتراف کرنا ہی ہو گا آرمی چیف امریکی پالیسوں پر جو بھی ردعمل دیں گے اور جو بھی پالیساں بنائیں گے ہم اس میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -