امن کی خاطر مستحکم پاکستان پوری دنیا کیلئے ضروری

امن کی خاطر مستحکم پاکستان پوری دنیا کیلئے ضروری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سابق آرمی چیف جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے مستحکم پاکستان دنیا کے لئے بہت ضروری ہے اور اس سے امریکہ باخوبی آگاہ ہے پاکستان امریکہ کی امداد کے بغیر اچھے طریقے سے آگے بڑھ سکتا ہے مگر دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ پر تمام تر کامیابیاں پاکستان کے حصے میں آئی ہیں۔ امریکہ نے افغانستان میں جنگ ہاری ہے، وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں موجود ہے، پاکستان میں نہیں۔ افغانستان میں امریکہ کے ساتھ بیٹھا ہے۔ بھارت وہاں حقانی نیٹ ورک کو دودھ پلا رہا ہے۔ یہ امریکہ کو کیوں نظر نہیں آتا پاکستان نے اپنی سرزمین پر طالبان کی کمر توڑ دی ہے اور حقانی نیٹ ورک کو بھی پاش پاس کر دیا ہے۔ اب یہ سب لوگ افغانستان میں بیٹھے ہیں۔ امریکہ اور بھارت کی چھتری کے نیچے وہاں امریکہ اپنے حصے کی جنگ لڑے۔ اگر اس بناہ پر امریکہ پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکی دیتا ہے تو یہ حقائق برعکس ہے۔ امریکہ اپنی معلومات درست کرے۔
ضیاء الدین بٹ

مزید :

صفحہ اول -