ہمیں اپنی کامیابیاں دنیا کے سامنے لانا ہونگی
معروف سینئر اینکر جاوید چودھری نے کہا پاکستان فورم سیاسی جماعتوں سیاسی و عسکری قیادت کی طرف سے کورا جواب ملنے پر امریکہ پاکستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور ہو جائے گا وہ ایشو آف دا ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ بات تسلیم کرنا پڑے گی کہ امریکہ ایک عالمی طاقت ہے ہم اس کا مقابلہ اس انداز میں نہیں کر سکتے جس طرح بعض رہنما چاہتے ہیں ایک حکمت عملی کے تحت اس کو جواب دینا ہو گا۔ امریکہ جانتا ہے کہ پاکستان کی اس خطے میں اسے ضرورت ہے اور پاکستان کے بغیر وہ دہشتگردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کے نتائج وہ حاصل نہیں کر سکتا افواج پاکستان نے جس کا میاب انداز میں دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اسے پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے امریکہ کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی کامیابیاں کو پوری دنیا کے سامنے لانا پڑے گا جس کے لئے تمام ممالک میں پاکستان کے سفارتخانوں کو فعال کرنا پڑے گا۔
جاوید چودھری