اسلام آباد ہائیکورٹ: مریم اور کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف نیب کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈو یژ ن بینچ سماعت کرے گا۔احتساب عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف جعلی دستاویزات کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ نیب نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف سیکشن 3 اے کو فرد جرم میں شامل کرنے کی استدعا کی تھی۔ نیب نے فرد جرم سے سیکشن 3 اے نکالنے کا احتساب عدالت کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔درخواست میں نیب نے مؤقف اختیار کیا تھا احتساب عدالت نے فرد جرم سے سیکشن 3 اے نکال کر غیرقانونی حکم دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ احتساب عدا لت کا حکم کالعدم قرار دے۔یاد رہے احتساب عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فرد جرم میں ترمیم کی درخواست جزوی طور پر منظور کر لی تھی۔ کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق سیکشن تھری اے کو فرد جرم سے نکال دیا گیا تھا۔ کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق پیراگراف فرد جرم کے متن کا حصہ ہے۔