بھارتی آرمی چیف اور ٹرمپ کا بیان پاکستا ن کو دباؤ میں لانے کی سازش : احسن اقبال

بھارتی آرمی چیف اور ٹرمپ کا بیان پاکستا ن کو دباؤ میں لانے کی سازش : احسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے بھارتی آرمی چیف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان پاکستان کو دباؤ میں لانے کی سازش ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ کا پاکستان سے متعلق حالیہ بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور اس بیان سے بھارت ایک غیر ذمہ دار ایٹمی قوت ثابت ہوگیا ہے ۔ دنیا میں ایٹمی صلاحیتیں رکھنے والی قوتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہیں لیکن بھارتی آرمی چیف کے بیان سے بھارت کے ایٹمی اثاثوں پر مزید شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔ ملک میں ترقی کیلئے سیاسی استحکام لازم ہے لیکن ہم اب بھی احتجاج اور دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ کسی کو جمہوری عمل سے نہ کھیلنے دیں، اگر سینیٹ کے انتخابات کو سبوتاژکیا جاتا ہے تو یہ وفاق کیلئے اچھا شگون نہیں ہوگا۔ انتخابات میں پانچ ماہ رہ گئے، دھرنوں کی سیاست کیوں کی جا رہی ہے ،یہ لوگ دھرنوں اور احتجاج سے اپنا ایجنڈا کو حاصل کر لیں گے لیکن نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہوجائے گا، ہمیں دنیا کو بتانا ہے پاکستان میں بالغ جمہوریت ہے۔ زینب قتل کیس سے متعلق تمام کارروائیاں کر رہے ہیں لیکن کچھ سیاستدان اس واقعے پر سیاست کر رہے ہیں۔ ایٹمی قوتوں پربہت بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے،دنیاایٹمی قوتوں سے ذمہ داری کامظاہرہ کرنے کی توقع کرتی ہے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا قصورواقعہ افسوسناک ہے اور ہم سب کے دل رنجیدہ ہیں،پوری کوشش کررہے ہیں مجرم کوقانون کے کٹہرے میں لائیں۔ اپوزیشن جماعتیں پاکستا ن کی ترقی کوسبوتاژ کرناچاہتی ہیں،طاہر القادری دھرنوں سے پاکستان کوجمودمیں ڈال کرپھرکینیڈاچلے جائیں گے،اگر سرمایہ کار پاکستان سے دوڑ گئے تو کو ن واپس لائے گا؟،انہوں نے کہا کہ ترقی کاتسلسل جاری رکھنااورمنفی سیاست کوناکام بناناہے،کوشش کریں گے کسی کوجمہوری عمل سے کھیلنے نہ دیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا آج اقتصادی دورہے لیکن ہم احتجاجی دھرنوں کی سیاست میں پھنسے ہیں،جس ملک میں امن و استحکام نہ ہووہاں ترقی کاعمل رک جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ2013 میں 20 سے 22 گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی،آج 20 سے 22 گھنٹے بجلی آرہی ہے، 2013 میں ملک دہشتگردی کا شکا رتھا،آج د ہشتگردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے،آج کاپاکستان 2013 کے پاکستان سے بہت مختلف ہے۔
احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -