ظالم حکمرانوں کا انجام قریب ، اداروں کو برا بھلا کہنے سے احتساب نہیں رکے گا : عمران خان

ظالم حکمرانوں کا انجام قریب ، اداروں کو برا بھلا کہنے سے احتساب نہیں رکے گا : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر ) تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں کا انجام قریب ہے عوام تبدیلی کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اداروں کو برا بھلا کہنے سے ان کا احتساب نہیں رکے گا عملی طور پر حکومت کا نام و نشان نہیں ہے پہلے بھی ہم کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی اور اب بھی لڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاجزادے مخدوم سید زین قریشی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران تمام شعبہ جات میں ناکام ہو چکے ہیں مہنگائی، بے روزگاری اور لاء اینڈ آرڈر ان کے کنٹرول سے نکل چکا ہے حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے ہیں ہم عوام ، پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے تمام شعبہ جات میں اصلاحات کریں گے علاوہ ازیں عمران خان اور جہانگیر ترین علیم خان کے ہمراہ خصوصی طیارے سے اسلام آباد سے ملتان اڑھائی بجے پہنچے ائیر پورٹ پر ایم این اے ملک عامر ڈوگر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور انہیں بھاری سیکیورٹی میں پنڈال میں لایا گیا جیسے ہی عمران خان پنڈال میں پہنچے تو شرکاء نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کے نعرے لگائے اس موقع پر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بنانے اور ہاتھ ملانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے دھکم پیل ہو تی رہی۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -