ٹرمپ کی پا لیسیاں، کراچی میں امریکی قونصل جنرل نے استعفا دیدیا
کراچی (آئی این پی)معلوم ہوا ہے کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالسیوں کے باعث عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا اور اپنا استعفا امریکی محکمہ خارجہ کو واشنگٹن بھجوا دیا ہے جس کی منظوری کا نتظار ہے۔اس بارے میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ امریکی قونصل جنرل کو امریکی صدر کے حالیہ اقدامات بالخصوص جنوبی ایشیا اور پاکستان کے حوالے سے بنائی گئی پالیسی پر شدید تحفظات ہیں اسی لیے انھوں نے استعفا دینے کا فیصلہ کیا ۔ذرائع کے مطابق کراچی کے ممتاز تاجر وں ، صنعت کاروں اورسفارتکار وں نے قونصل جنرل کو الوداعی عشائیہ دینے کے لیے رابطے کئے ہیں جس کے لیے قونصل جنرل نے عشائیے میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور اسکی حتمی تاریخ آئندہ ہفتے طے کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق امریکی قونصل جنرل نے ٹرمپ انتظامیہ سے اختلافات کی بنیاد پر عہدے سے استعفا دیا ذرائع نے دعوی کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو گزشتہ دنوں پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا ہے قونصل جنرل اس سے نالاں ہیں ۔واضح رہے پاناما میں ا مریکی سفیر جان فیلے نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے ۔
امریکی قو نصل جنرل