ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو نسل پرست قراردیدیا
واشنگٹن(آن لائن) سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں جب کہ انہیں نسل پرست قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے8سال مکمل ہونے پر ہیلری کلنٹن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس سانحے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جس طرح سے ہیٹی کے عوام نے اس کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔انہوں نے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا۔
ہیلری کلنٹن