الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کیخلاف غیر قانونی فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف غیر قانونی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت (آج)پیر کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ دونوں جماعتوں کے خلاف غیر قانونی پارٹی فنڈنگ کی درخواست فرخ حبیب نے دائر کر رکھی ہے۔