تیمرگرہ‘ خشک سالی کے با عث ضلع بھر میں درجنوں واٹر سپلا ئی سکیمیں بند

تیمرگرہ‘ خشک سالی کے با عث ضلع بھر میں درجنوں واٹر سپلا ئی سکیمیں بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ( بیو رورپورٹ )خشک سالی کے با عث ضلع بھر میں درجنوں واٹر سپلا ئی اسکمیں بند ہو نے سے مقامی لوگ شدید مشکلات ،لوگ کئی کلومیٹر دور سے پانی لانے پر مجبور ،خشک سالی کے با عث جہاں ضلع دیرلویر کے پہاڑی علاقوں میں قد یمی قدرتی چشمے خشک ہو گئے تو دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ کے زیر انتظا م درجنوں واٹر سپلا ئی اسکیموں میں پانی ختم ہونے سے علاقہ میں کربلا کا سماں ہے ،گھروں،مساجد اور تعلیمی اداروں میں پانی کی کم یا بی کے با عث معمولات ذند گی شدیدمتاثر ہو رہے ہیں ،جبکہ مسلسل خشک سالی کے باعث گندم کے اگلے فصل پر اثرات پڑنے کا خدشہ موجود ہے،مقامی لوگوں نے ضلع حکومت سے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں سرکاری خر چ پر لوگوں کو ضرورت کا پانی مہیا کر نے اور بند اسکمیں بند چالو کر نے حوالے سے جد ید ٹیکنالوجی اور بھاری مشینری سے مددلینے کی اپیل کی گئی ،دوسری جانب جید عالم شیخ الحدیث مولانا قاضی عبدالسلام نے لوگوں نے لوگوں سے فوری تو بہ اور نماز استسقاء کی ادائیگی کی اپیل کی ہے ۔