بلدیاتی قوانین میں ضروری ترامیم نمائندوں کے تحفظات دور کرینگے : گورنر

Jan 15, 2018


ملتان ( سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں بلدیاتی نظام نہایت اہم ہے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے اختیارات میں توازن کے لیے پنجاب حکومت بلدیاتی قوانین میں ضروری ترامیم لا رہی ہے یہ بات انہوں نے سرکٹ ہاؤس ملتان میں ضلع ملتان کے تقریباً چالیس ارکان پر مشتمل وائس چیئرمینوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ملک محمد آصف رجوانہ بھی موجود تھے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے مسلم لیگ (ن) کی بنیادی قوت ہیں بلدیاتی نظام میں ہر منتخب نمائندے کا اپنا الگ کردار اور اہمیت ہے کسی ایک کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ ضلع کے وائس چیئرمینوں اور دیہی کونسلرز کے اختیارات بارے تحفظات دور کرنے کے لیے پنجاب حکومت ضروری اقدامات کر رہی ہے گورنر پنجاب نے کہا کہ بعض تحفظات بارے انہیں علم ہے کہ پنجاب حکومت نے ان تحفظات کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور کچھ نوٹیفیکیشن بھی جاری کئے ہیں جن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا گورنر پنجاب نے وفد کے ارکان سے کہا کہ وہ اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ تین رکنی کمیٹی کے ناموں کے ساتھ مجھے بھجوا دیں یہ کمیٹی تمام مسائل بارے آگاہ کرے میں بطور وکیل آپ کے حقوق کے حصول کے کیس میں مفت وکالت کروں گا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین میں کوئی تفریق نہیں رکھتی 2013 کے بلدیاتی نظام میں ضروری تبدیلیوں سے نہ صرف اختیارات میں توازن پیدا کیا جائے گا بلکہ بلدیاتی نظام کو عوامی مسائل کے فوری اور ٹھوس حل کے لیے مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے گورنر پنجاب نے یونین کونسلز کے وائس چیئرمینوں کے وفد سے کہا کہ آپ نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے ان کے حل کے لیے پنجاب حکومت سے بات کرونگا 2013 کے بلدیاتی نظام پر عمل درآمد کے دوران سامنے آنے والی رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حقوق کے لیے آواز بلند کرنا آپ کا جمہوری حق ہے کیونکہ آپ بھی حلقہ کے عوام کو جواب دہ ہیں مسلم لیگ کی قیادت کو آپ کے اختیارات نہ ہونے سے عوامی خدمت کا مقصد پورا نہ ہونے کا احساس ہے اسی لیے پنجاب حکومت نے فوری طور پر کچھ نوٹیفیکیشن جاری کئے ہیں وفد میں شامل ارکان بشارت قریشی، فیاض ابراہیم، عمران اسلم انصاری، محمد وقاص، رفاقت چوہان، امجد بھٹی، ممتاز بھٹہ اور دیگر نے نمائندگی کرتے ہوئے گورنر پنجاب کو بلدیاتی اختیارات بارے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ معصوم زینب کا بیہمانہ قتل لمحہ فکریہ ہے حکومت اس کے قاتلوں کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑے گی انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر زینب کے اہل خانہ کو انصاف دیں گے۔ہر ذی شعور اس سانحہ پر دکھی ہے سرکٹ ہاؤس ملتان میں یونین کونسلز کے وائس چیئر مینوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنرپنجاب نے زینب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اس کے والدین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سرکٹ ہاؤس میں مختلف وفود سے ملاقات کی اور لوگوں کے انفرادی مسائل بھی سنے گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدا مات کر رہی ہے۔
گورنر

مزیدخبریں