گورنر رفیق رجوانہ سے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے چیئرمینوں کے وفد کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

گورنر رفیق رجوانہ سے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے چیئرمینوں کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے میونسپل کارپوریشن ملتان (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کے چیئر مینوں کے ایک وفد نے سرکٹ ہاؤس ملتان میں ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران چیئر مینوں نے میونسپل کارپوریشن کے معاملات پر اپنے تحفظات سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا کہ میونسپل کارپوریشن میں اس وقت بد انتظا می عروج پر ہے ترقیاتی فنڈز کا استعمال منا سب نہیں کیا جا رہا فنڈز کی مساوی تقسیم کے مطا لبے کو اہمیت نہیں دی جاتی اگر یہی سلسلہ رہا تو بلدیاتی ادا روں سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا،۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ آپ لوگ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں میں مصالحتی کردار ادا کر تے ہوئے اصلاح احوال کی کوشش کروں گا اور آپ کے تحریری الزا مات وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس میں بھی لائے جائیں گے۔اور ترقیاتی فنڈز کی مساوی تقسیم کو یقینی بنا یا جا ئیگا۔
گورنر ملاقات