عمران خان ملک وقوم کی جنگ لڑرہے ہیں،ممتازکھچی،آفتاب کھچی

عمران خان ملک وقوم کی جنگ لڑرہے ہیں،ممتازکھچی،آفتاب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوکوٹہ ( نا مہ نگار،نمائندہ پاکستان) چک نمبر 131/WBاڈا لنڈو مائنر پر تحریک انصاف کے رہنما ممتاز خاں کھچی ،سابق ایم این اے آفتاب خاں کھچی اور بیر سٹر اورنگزیب خاں کھچی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد پی ٹی آئی عمران خاں ملک و قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
کیونکہ اقتدار میں رہنے والی سیاسی پارٹیوں نے ملک کو گنگال کر کے رکھ دیا ہے اور خود کرپشن کر کے اور ملکی دولت کو لوٹ کر اربوں ڈالر کے مالک بن بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کے قصے پوری قوم کی زبانوں پر ہیں عمران خاں نے شریفوں کے خلاف جو جنگ لڑی وہ دراصل عوام کو ان کرپٹ سیاستدانوں سے چھٹکارا دلوانے کی جنگ تھی اب بھی شریف برادران کا حکومت سے جانے کو دل نہیں کر رہا حالانکہ عدالت عالیہ نے ان کی حقیقت قوم پر کھول کر رکھ دی ہے اب یہ شور مچا رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خاں کی حکومت ہو گی اورہماری حکومت قوم کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ ملک میں لا کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر کے ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی چےئرمین مبشر حسن سگو ،میاں شعیب سنڈھل ،مہر عبد الشکور آرائیں اور محمد رمضان چوہان،مہر محمد مشتاق اور ملک اقبال ممرا نے بھی خطاب کیا مہر سیف اللہ قہم ،نواب نعیم اللہ ترین ،رانا نوید ،زمان خان،مہر ریاض ممرا ،مہر شاہد آرائیں ،شہزاد خاں کھچی ،منشی محمد حسین پہوڑ ،مہر اللہ بخش تارڑ ،سہیل خاں کھچی ،ملک عرفان ممرا ،عباس پیرزادہ ،طاہر خاں ،چےئرمین سید خالد شاہ ،جاوید شاہ ،قمر خاں کھچی ،ناصر خاں کھچی ،انور خاں کھچی ،مہر اسماعیل آرائیں سمیت سینکڑوں لوگ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ممتاز کھچی