خواتین اساتذہ سے جنسی ہراسگی کیس میں جرم ثابت ہونے کے باوجود ہیڈماسٹر کی اسی یونین کونسل کے سکول میں تعیناتی قصور جیسا واقعہ جنم دے سکتی ہے،رانا الطاف حسین
ملتان ( خصوصی رپورٹر )پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے گورنمنٹ ایلیمنٹری مڈل سکول سورج میانی کے ہیڈ ما سٹر میاں عبد الخالق کا خواتین اساتذہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے سلسلے میں اپنی انکوائری میں جرم ثابت کر دیا ہے لیکن افسوس کہ ایک وفاقی وزیر کی سفارش پر مذکورہ ہیڈ ماسٹر کو اسی یونین کونسل کے ایک سکول میں تعینات کر دیا ہے خدانخواستہ ملتان میں بھی ہیڈ ماسٹر کی وجہ سے قصور جیسا واقعہ رونما ہو سکتا ہے جس کے ذمہ دار ملتان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ہوں گے اسی لئے وفاقی و صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم پنجاب اس سلسلے میں فوری نوٹس لے کیونکہ مذکورہ ہیڈ ماسٹر میاں عبد الخالق کے بیہودہ کرتوتوں کی وجہ سے خواتین اساتذہ سمیت طلبہ کے والدین میں بے چینی کی فضا پھیل گئی ہے اس سلسلے میں عوامی ،سماجی ، تعلیمی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میاں عبد الخالق کو فوری طور پر اس سکول میں تعینات کیا جائے جہاں خواتین اساتذہ نہ ہو ں۔
رانا الطاف حسین