میپکو ملتان سرکل کے ایک ارب 70کروڑ کے واجبات بھی متنازعہ، ایوریج بل تنازعات کی جڑ نکلے
ملتان ( سٹاف رپورٹر) صارفین کے عدلیہ سے رجوع کئے جانے پر میپکو ملتان سرکل کے ایک ارب 70کروڑ روپے کے واجبات بھی متنازع ہوگئے ہیں ۔ ان میں زیادہ تنازعات ایف بی آر (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
کے نئے ٹیکسز‘ ٹیرف ‘جنرل سیلز ٹیکس کے متعلق ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ سب ڈویژن نیو ملتان کے علاقے میں میگا سٹیل ملز کے 14کروڑ روپے کے واجبات میں سے 7کروڑ روپے کی رقم کا انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کا تنازع ہے جس پر عدلیہ میں کیس زیر سماعت ہے ۔ دریں اثناء ایوریج بل تنازعات کی جڑ نکلے ۔ میپکو انتظامیہ تمام تر کوششوں کے باوجود ایوریج بلوں کاخاتمہ نہیں کر سکی ہے ۔ بڑی تعداد میں صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں میٹر خراب ہونے پر تبدیل کئے جانے کی بجائے انہیں مسلسل کئی گنا زائد ایوریج بل بھجوائے گئے اور افسروں نے ان کی نہیں سنی جس پر وہ عدلیہ کا سہارا لینے پر مجبور ہو ئے ہیں ۔