پولیو کیخلاف قومی مہم کا آج سے آغاز
ملتان (نمائندہ پاکستان)پولیو کیخلاف قومی مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ملتان سمیت صوبہ بھر میں یہ سلسلہ آج سے شروع کیا جارہا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے اس مقصد کے لیے 2162 (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ جواس دوران ضلع ملتان میں 8لاکھ 62ہزاربچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے۔ پو لیو کے خطر نا ک مر ض پر قابو پانے کے لئے حکو مت پنجاب کی ہدا یت پر محکمہ صحت کی ٹیمیں 5سال تک عمر کے بچوں کو گھر گھر جا کر قطرے پلا ئیں گے۔
پولیو مہم