اوچشریف میں درجنوں کھلے مین ہول، 10سالہ لڑکا گرکر زخمی

اوچشریف میں درجنوں کھلے مین ہول، 10سالہ لڑکا گرکر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوچ شریف ، ہیڈ پنجند (سٹی رپورٹر، نامہ نگار) اوچشریف درجنوں کھلے مین ہول حادثات کا باعث بننے لگے 10سالہ لڑکا گر کر زخمی ،قریبی لوگوں نے فوری پہنچ کر نکالنے سے زندگی بچ گئی ،سڑکوں کے کنارے ،محلوں میں ڈھکن کھلے مین ہول کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں،شہریوں کا احتجاج ،حادثہ پیش آنے پر ذمہ دار ی اانتظامیہ پر ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں کھلے مین ہول (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

حادثات کا سبب بننے لگے ہیں بڑے حادثے کے منتظر کھلے پڑے ہیں حسینی چوک پر کھلے مین ہول میں دس سالہ لڑکا شعیب گر گیا جسے دیکھتے ہی قریبی لوگ فوری بھاگ کر پہنچ گئے جھنیں رسی ڈال کر اسے فوری نکال کر زندگی بچا لی گئی جو صرف زخمی ہوا ،کھلے مین ہول کی وجہ سے شہریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کھلے مین ہول کی وجہ سے بڑا حادثہ رونما ہونے کی صورت میں ذمہ داری انتظامیہ کی ہو گی ۔
کھلے مین ہول