آصف زرداری کا طاہر القادری کی حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کا فیصلہ

آصف زرداری کا طاہر القادری کی حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کا فیصلہ
 آصف زرداری کا طاہر القادری کی حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ڈاکٹر طاہر القادری کے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 17 جنوری کو طاہر القادری کے احتجاج میں پیپلز پارٹی بھرپور شركت کرے گی، پنجاب کے حکمرانوں کوعہدہ چھوڑنے پر مجبور کریں گے، جسٹس باقر نجفی كی رپورٹ كی روشنی میں ذمہ داروں کو سزادینے کا مطالبہ کریں گے جب کہ آصف زرداری اور عمران خان ایک ہیکنٹینرپر ہوں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون کو ماننے والے لوگ ہیں، یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے ماننے والے نہیں، 16 جنوری کواجلاس ہوگا جس میں آئندہ کالائحہ عمل طے کریں گے، یہ احتجاج کسی سیاسی ایجنڈے کے لیے نہیں ہے اگر طاقت کےاستعمال کی کوشش کی گئی تو پیپلز پارٹی جواب دینا جانتی ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -