باگ باس سیزن 11کا فیصلہ ہوگیا، ٹائٹل کس لڑکی کے نام رہا؟ خبرآگئی

باگ باس سیزن 11کا فیصلہ ہوگیا، ٹائٹل کس لڑکی کے نام رہا؟ خبرآگئی
باگ باس سیزن 11کا فیصلہ ہوگیا، ٹائٹل کس لڑکی کے نام رہا؟ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی متنازع شو باگ باس سیزن 11 کی ٹرافی شلپا شندے نے اپنے نام کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متنازع شو بگ باس سیزن 11 کے فائنل کی ٹرافی ڈرامہ’ بھابھی جی گھر پر ہے‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ شلپا شندے نے اپنے نام کرلی۔ شلپا شندے نے اپنی ٹرافی بالی ووڈ اداکار سلمان خان اکشے کمار سے وصول کی۔بگ باس سیزن 11 کے آخری 15 ہفتے گزارنے والے شلپا شندے اور حنا خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا اور آخری وقت تک دونوں کے درمیان آن لائن ووٹنگ کرائی گئی اور اُس دوران سلمان خان نے دونوں کھلاڑیوں کی والدہ کو کال کرکے شو کے فاتح کا پوچھا جس پر دونوں کی والدہ نے اپنی اپنی بیٹی کو فاتح قرار دیا۔ جب کہ شو کو پر لطف بنانے کے لیےشو میں پرانے سیزن کے کھلاڑوں کو بھی بلایا گیا جن سے شلپا اور حنا میں سے جیتنے والے کا نام پوچھا گیا تو سب نے مختلف رائے دیں۔

اس سیزن کی کھلاڑی اور متنازع تصاویر اور بیانات کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ عرشی خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ٹوئٹ میں شلپا شندے کو شو کا فاتح قرار دیتے ہوئے لکھا کہ شلپا بگ باس سیزن 11 جیت چکی ہیں۔

فائنل کو چار چاند لگانے کے لیے اکشے کمار کو بھی مدعو کیا گیا جنہوں نے سائیکل پر آکر اسٹیج انٹری دی جب کہ شو میں بگ باس سیزن کے دیگر کھلاڑوں نے اپنی ڈانس پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو حیران کردیا جب کہ اس موقع پر سلمان خان کو ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے سخت سیکیورٹی رکھی گئی۔

مزید :

تفریح -