دیربالا میں گاڑی کھائی میں جاگری،3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
دیربالا(ڈیلی پاکستان آن لائن)دیربالا میں گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق حادثہ سیاسن کے مقام پر پیش آیا جب گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری ،جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا ۔