فیصل آباد سے اغواءہونیوالا 4 سالہ بچہ بازیاب، ملزم کون تھا اور کہاں سے بچہ بازیاب کرایا گیا؟ پریشان کن انکشاف منظرعام پر

فیصل آباد سے اغواءہونیوالا 4 سالہ بچہ بازیاب، ملزم کون تھا اور کہاں سے بچہ ...
فیصل آباد سے اغواءہونیوالا 4 سالہ بچہ بازیاب، ملزم کون تھا اور کہاں سے بچہ بازیاب کرایا گیا؟ پریشان کن انکشاف منظرعام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ویب ڈیسجک) پولیس نے چند روز قبل اغوا ہونے والے 4 سالہ بچے کو بازیاب کراتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 4 سالہ بچے کو بازیاب کرالیا جسے چند روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شہر بھر میں کارروائی کی گئی جب کہ بچے کو ڈی ٹائپ کالونی سے بازیاب کرایا گیا اور اغوا کار کو شاہ کوٹ کے علاقے سے گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو اغوا کرنے والا قریبی رشتے دار ہی تھا جس نے اس کی رہائی کے لئے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔