اسرائیلی وزیراعظم130بھاری بھرکم وفد کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے
نئی دہلی (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو دورہ بھارت کے سلسلے میں نئی دہلی پہنچ گئے، معودی کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کا خود استقبال کیا گیا۔ نتین یاہو کے دورے کے دوران کئی اہم دفاع سمیت متعدد معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھارت کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، دورے میں دفاع، سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی سمیت متعدد معاہدوں کا امکان ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سفارتی پروٹوکول توڑتے ہوئے ایئر پورٹ پر نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کا خود استقبال کیا، صیہونی وزیراعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ، مودی نے روایتی انداز میں گلے لگایا ،بعد ازاں اسرائیلی وزیر اعظم کے اعزاز میں مودی نے عشائیہ بھی دیا۔اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ دورے میں ایک سو تیس کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد میں عسکری کمپنیوں کے سربراہان بھی شامل ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پندرہ برس کے دوران یہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا پہلا دورہ بھارت ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سیکیورٹی، تجارت اور جنگی ساز و سامان کی فروخت کے معاہدے ہوں گے۔
نیتن یاہو اہلیہ اور 130 اہلکاروں کے ہمراہ بھارت سرکاری دورے پر پہنچے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے نئی دہلی آمد کے بعد مودی کے ساتھ پہلی جنگ عظیم کی یادگار کا دورہ کیا، دونوں رہنماو¿ں نے تین ماروتی چوک کا دورہ کیا اور وزیٹر بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔رات گئے مودی نے اسرائیلی وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جس میں دونوں کے صرف اہلخانہ شریک ہوئے۔ نیتن یاہو اپنے اپنے6روزہ دورہ کے دوران دہلی ، آگرہ ، احمد آباد اور ممبئی جائیں گے، وہ ممبئی میں حملے کا نشانہ بننے والے یہودی مرکز اور تاج محل کا دورہ کریں گے اور ممبئی میں بھارتی فلم سازوں سے ملاقات بھی کریں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کو عالمی لیڈر قرار دیا اور کہا کہ ان کا دورہ عالمی، معاشی، سیکیورٹی، ٹیکنالوجی اور سیاحتی طاقت کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا موقع ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ مودی اسرئیل اور میرا قریبی دوست ہے، اس موقع پر مودی کا کہنا تھا کہ آپ کا دورہ بھارت تاریخی اور بہت اہم ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
Delighted to welcome Mrs. Netanyahu and PM @netanyahu to 7, Lok Kalyan Marg. @IsraeliPM pic.twitter.com/FDI4MJlKBq
— Narendra Modi (@narendramodi) January 14, 2018