ترکمانستان کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوف 2 روزہ دورے پراسلام آبادپہنچ گئے،دفترخارجہ پہنچنے پر خواجہ آصف نے معزز مہمان کااستقبال کیا،وزیرخارجہ خواجہ آصف نے ترکمانستان کے ہم منصب کودورے کی دعوت دی تھی،دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ سیاسی مذاکرات بھی ہوں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں تاریخی اورسفارتی تعلقات ہیں،ترکمانستان کے وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے،ترجمان کا کہناہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔