جسٹس گلزار کے بیٹے پر حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد کے بیٹے پر حملہ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے میں سعد گلزار کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت ممتاز اور سجاد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس کہتی ہے کہ ملزمان ڈکیتی کرنا چاہتے تھے یا کچھ اور اسکے متعلق تفتیش جاری ہے۔ جسٹس گلزار کے بیٹے کے گارڈ کی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے تھے۔