معروف فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کا نہایت شاندار نسخہ بتادیا

معروف فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کا نہایت ...
معروف فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کا نہایت شاندار نسخہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے طریقے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کے رشتے میں کوئی دراڑ پیدا ہوجائے تو ماضی کو بھلا کر نئے سفر کا آغاز کریں۔بالی ووڈ کے نامور فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کی شخصیت کسی ڈھکی چھپی نہیں، وہ نہ صرف کامیاب فیشن ڈیزائنر ہیں بلکہ کامیاب زندگی بسر کررہے ہیں۔

فلم ساز نے ریڈیو کے ایک پروگرام میں شرکت کی اور کالرز کے سوالات پر جواب دیے، ایک خاتون کالر نے کال کی اور بتایا کہ ا±ن کے دوسرے شوہر کی شکل و صورت سابق نامدار سے ملتی ہے جس کی وجہ سے وہ ماضی یاد آتا ہے اور زندگی اچھی نہیں گزر رہی۔کرن جوہر نے خاتون کو مشورہ دیا کہ ’آپ دونوں شوہروں کے درمیان موازانہ نہ کریں اور ماضی کو فراموش کرتے ہوئے نئے سفر کا آغاز کریں ، امید ہے اس کے بعد آپ کی زندگی بہت اچھے سے گزرے گی‘۔

ایک سوال کے جواب میں کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ’بالی ووڈ میں طلاق کے موضوع پر فلمیں اس لیے نہیں بنائی جاتیں کیونکہ یہ بہت دکھی موضوع ہے اور ہم فلموں کا اچھا اختتام چاہتے ہیں مگر کچھ ڈائریکٹرز نے اس معاملے پر بھی فلم بنائیں مگر میں بہت احتیاط سے کام لیتا ہوں‘۔ ایک اور کالر نے کرن جوہر سے سوال کیا کہ وہ اپنی عمر سے دس سال بڑی خاتون سے محبت کرتا ہے مگر ساتھ اس بات کا خوف بھی ہے کہ اظہار کرنے پر مذاق بن جائے گا۔فلم ساز نے نوجوان لڑکے کو مشورہ دیا کہ آپ خاتون کے پاس جاکر نتائج کی پروا کیے بغیر اپنے جذبات کا اظہار کریں اور ان سے تمام تر صورتحال پر بات بھی کریں۔

مزید :

تفریح -