” میرے ساتھ میرے خانسامے نے یہ شرمناک ترین حرکت کی اور پھر لوگوں کو پتہ چلا تو ۔۔۔“ پاکستانی اداکارہ فریحہ الطاف نے ایسا واقعہ بے نقاب کردیا کہ ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہوجائے

” میرے ساتھ میرے خانسامے نے یہ شرمناک ترین حرکت کی اور پھر لوگوں کو پتہ چلا ...
” میرے ساتھ میرے خانسامے نے یہ شرمناک ترین حرکت کی اور پھر لوگوں کو پتہ چلا تو ۔۔۔“ پاکستانی اداکارہ فریحہ الطاف نے ایسا واقعہ بے نقاب کردیا کہ ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ فریحہ الطاف کا کہنا ہے کہ بچپن میں ان کے ساتھ بھی جنسی ہراسگی کا واقعہ پیش آیا جس پر ان کے والدین نے تو ایکشن لیا لیکن سب لوگ مجھے شرمندگی سے بچانے کیلئے خاموش ہی رہے۔
فریحہ الطاف نے ٹوئٹر پر خود کے ساتھ پیش آنے والا جنسی ہراسگی کا واقعہ بیان کیا اور کہا کہ جب وہ 6 سال کی تھیں تو انہیں ان کے خانساماں نے ہراساں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر ان کے والدین نے ایکشن تو لیا لیکن میری عزت کی خاطر تمام لوگوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی ۔

مجھے پہلی بار قاری صاحب نے جنسی ہراساں کیا، اس کے بعد ڈرائیور اور پھر ۔۔۔۔ معروف پاکستانی اداکارہ نے ایسی کہانی بیان کردی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

’ جب میں 34 سال کی ہوئی تو مجھے احساس ہوا کہ کس طرح اس ایک واقعے نے میری زندگی پر گہرے نقوش چھوڑے تھے،جنسی ہراسگی کے معاملے میں شرمندگی صرف یہ ہے کہ آپ خاموش رہیں‘۔


فریحہ الطاف نے بتایا کہ ان کے والدین کے ایکشن لینے پر اس خانساماں کو گرفتار کرکے اس کے ملک بنگلہ دیش ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔


عمیر بلوچ نامی ایک صارف نے سوال کیا کہ اس واقعے نے کس طرح زندگی پر انمٹ نقوش چھوڑے تو فریحہ الطاف نے بتایا کہ جنسی ہراسگی کے واقعے کے بعد ان میں عزتِ نفس اور اعتماد کا فقدان رہا جس کی وجہ سے ان کی شادیاں بھی کامیاب نہیں ہوسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 34 سال کی عمر میں پہلی بار کونسلنگ کیلئے گئیں تو انہیں احساس ہوا کہ کس طرح اس ایک واقعے نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے تھے۔