’’ طلاق نہیں ہوگی‘‘سسرالیوں کی بدسلوکی سے عاجز خواتین کے لئے ایسا مجرب عمل جو اس کی خوشیاں لوٹا دے گا
ہمارے سماج میں خواتین ہی خواتین کی دشمن بن جاتیں اور ان کے گھر اجاڑدیتی ہیں ،بہو اور نند کی لڑائی ایک بدترین مثال بن چکی ہے جو قتل جیسے قبیح کاموں تک پہنچ جاتی ہے۔بہت سے گھروں میں بہو کی جان عذاب بنا دی جاتی اور اسکو طلاق دلوانے کے لئے ایڑھی چوٹی کازور لگا دیا جاتا ہے اور ایسا ہوبھی ہوجاتا ہے ۔ایک بے قصور اور شریف بہو اس ظلم کا شکار ہوجاتی ہے ۔ایسی خواتین جن کو سسرالیوں کے اس سلوک کا سامنا ہو وہ یہ عمل کرے تو چند دنوں میں ہی اسکے گھر بچنے کی امید بندھ جاتی اور اللہ تبارک تعالیٰ اسے شر پسندوں سے محفوظ فرماتے ہیں۔اسکی طلاق کا عمل رک جاتا ہے ۔
یہ عمل سوری یٰسین کی آیت ۹ کا ہے۔ایسی خواتین گھر میں استعمال کے لئے چینی منگوائیں اور اس پر درود ابراہیمی تین بار پڑھنے کے بعد سات بار یہ آیت پڑھ کر اور اسکے بعد پھر تین بار درود پاک پڑھ کر پھونک دیں اور اس چینی کو چائے اور میٹھے میں استعمال کریں ۔انشاء اللہ سب گھر والوں کے دلوں سے اس کے پیدا ہونے والی کدورت ختم ہوجائے گی۔
وَجَعَلنَا مِن بَینِ ایدھِم سَدًّا وَمِن خَلفِم سَدًّا فََغشینَاھْم فَھْم لَایْبصِرْونَ
۔۔
پیر ابو نعمان رضوی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com