2018ءکے عام انتخابات میں ن لیگ دوبارہ کامیاب ہوگی: دو اکانومسٹ

2018ءکے عام انتخابات میں ن لیگ دوبارہ کامیاب ہوگی: دو اکانومسٹ
2018ءکے عام انتخابات میں ن لیگ دوبارہ کامیاب ہوگی: دو اکانومسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پیشنگوئی کی ہے کہ 2018ءکے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) دوبارہ کامیاب ہوگی جبکہ بین الاقوامی جریدے نے پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کو غیر موثر قرار دیا ہے۔

جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ برسر اقتدار جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) انفراسٹرکچر میں بھاری سرمایہ کاری اور پائیدار اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ برسر اقتدار ہونے کے ناطے 2018ءکے وسط میں ہونے والے انتخابات کے بعد آئندہ مزید پانچ سال کی مدت کیلئے اقتدار میں آئے گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کاروباری ماحول مشکل رہے گا اور اصلاحات پر پیشرفت سست رہے گی لیکن معیشت استحکام کی جانب بڑھے گی اور مستحکم شرح نمو برقرار رہے گی، اس کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے لیکن یہ انتخابات کے بعد تک صورتحال ہوگی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کا اقدام جو کہ شمالی سرحد سے جنوبی ساحل تک توانائی کی منتقلی کا رابطہ فراہم کرے گا، پر رفتار تیز ہوگی۔ جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی مجموعی ترقیاتی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح 5.5 فیصد ہے جبکہ فی کس جی ڈی پی 1661 ڈالر ہے، افراط زر کی شرح 3.8 قیصد اور بجٹ بیلنس پر جی ڈی پی کی شرح منفی 4.6 ہے جبکہ پاکستان کی مجموعی آبادی 20 کروڑ 80 لاکھ ہے۔ بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ 2018ءکے انتخابات میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی غیر موثر رہیں گی۔