نواز شریف نے قطر میں پناہ کیلئے 2 محل خرید لئے, مقامی اخبار نے دعویٰ کردیا

نواز شریف نے قطر میں پناہ کیلئے 2 محل خرید لئے, مقامی اخبار نے دعویٰ کردیا
نواز شریف نے قطر میں پناہ کیلئے 2 محل خرید لئے, مقامی اخبار نے دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک میں افواہ مشہور ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خاندان کے لیے قطر کے دارلحکومت دوحا میں رہائش کے لیے دو نئے گھر خریدے گئے ہیں جو کہ سات ہزار سکوائر میٹر پر مشتمل محل نما عمارتیں ہیں۔بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر تعمیرات کمپنی ”ٹیری نووا ٓرکیٹکچرز“نامی کمپنی کے بنائے یہ گھر رائل ریزیڈینشیااور بیچ ہاﺅس کے نام سے موسوم ہیں جن میں کم اکم دو سے تین سوئمنگ پول، میٹنگ ہال،رہائشی کمرے اور لان شامل ہیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق سعودی شاہی خاندان کی جانب سے نواز شریف خاندان کو آئندہ پناہ نہ دینے کے اعلان کے بعد قطر میں ان گھروں کی خریداری خاصی معنی خیز ہے جبکہ ان گھروں کی خریداری کے لیے ماضی میں پاکستان کی سیاست اور احتساب سے جڑے ایک ن لیگی رہنمانے اہم کردار ادا کیا ہے تاکہ مستقبل قریب میں اگر اس حوالے سے ضرورت پیش آئے تو نواز شریف فیملی کو رہائش کے لیے مشکلات پیش نہ آئیں۔

یہ بھی کہاجارہا ہے کہ اس کالونی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف کیلئے بھی مکانات حاصل کرلئے گئے ہیں، یہ ساری ڈیل قطر میں موجود سابق سربراہ نیب سیف الرحمنٰ کے ذریعے ہورہی ہے تاکہ اگر حالات خراب ہوں تو رہائش کے مسئلہ پر مشکلات نہ ہوں، وزیراعظم نے ایل این جی کے حوالے سے ڈیل کے ضمن میں کسی وقت شکنجے میں آسکتے ہیں، جبکہ شہبازشریف کیخلاف بھی حدیبیہ پیپرز ملز کے حوالے سے خطرہ موجود ہے، ان تمام عالیشان عمارات کو مکمل طور پر فرشڈ کیا جاچکا ہے۔