گورنر بلوچستان تبدیل کرنیکا فیصلہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ہدایت جاری کر دی کہ بلوچستان میں گورنر کی تبدیلی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ، سردار یعقوب خان ناصر کو بلوچستان کا گورنر بنائے جانے کا امکان ہے۔ روزنامہ دنیاکے مطابق نواز شریف نے بلوچستان کا گورنر تبدیل کر کے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،نوازشریف نے بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کو مزید دھڑوں میں تقسیم ہونے سے بچانے اور آئندہ انتخابات میں بلوچستان سے پارٹی کی کامیابی کے تحت یہ فیصلہ کیا ، آئندہ چند دنوں میں گورنر بلوچستان کو تبدیل کر دیاجائیگا۔اس حوالے سے نوازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور صدر ممنون حسین سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے۔