”جب آپ کو پتہ چلے کہ ہر ایک ویب سائٹ پر۔۔۔“ ثانیہ مرزا کی تصویر نے سوشل میڈیا ”فتح“ کر لیا، ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا

”جب آپ کو پتہ چلے کہ ہر ایک ویب سائٹ پر۔۔۔“ ثانیہ مرزا کی تصویر نے سوشل میڈیا ...
”جب آپ کو پتہ چلے کہ ہر ایک ویب سائٹ پر۔۔۔“ ثانیہ مرزا کی تصویر نے سوشل میڈیا ”فتح“ کر لیا، ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانیوں کی ’قومی‘ بھابھی ثانیہ مرزا کھیل کے میدان کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خوب سرگرم رہتی ہیں اور مداحوں کیساتھ اپنی ذاتی زندگی کے کئی لمحات شیئر کرنے کیلئے تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ کسی اور کی نہیں ہو سکتی، میں نے اس کا بہت بار پیچھا کیا ہے کیونکہ۔۔۔“ ٹنڈولکر کی بیٹی سے فون پر فحش باتیں کرنے اور دھمکانے والے شخص نے تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے، ٹنڈولکر کی بھی ہوائیاں اڑ گئیں

ثانیہ مرزا نے اس مرتبہ اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی تو مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ لئے لیکن اس کیساتھ جو انہوں نے پیغام لکھا، وہ دیکھ کر سب ہنسی سے لوٹ پوٹ تو ہوئے ہی لیکن ساتھ ہی سب کو یہ بھی معلوم ہو گیا کہ زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے والے لوگ بھی کم سے کم خرچ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
انہوں اپنے دونوں ہاتھ گالوں پر رکھے خوبصورت ہنسی کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” جب آپ کو پتہ چلے کہ خریداری کی تمام ویب سائٹس پر سیل لگی ہوئی ہے۔“


یہ تصویر سامنے آتے ہی ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے اسے پسند کیا اور تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ کوئی ان کے لباس کی تعریف کرنے لگا تو کسی کو ان کی خوبصورت مسکراہٹ بھا گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ عمران خان کی بیگم بشریٰ بی بی نہیں بلکہ۔۔۔“ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

فریال وقار نامی صارف نے لکھا ”بہت ہی خوبصورت تصویر“

سیسر کنٹا ساہو نے لکھا ”اوووووو۔۔۔ بہت ہی پیاری“

عرفان خان نے لکھا ”واہ۔۔۔ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں“

آریا خان نے لکھا ”بہت ہی شاندار تصویر“

نمرتا نے لکھا ”ہاں! ہم سب ہی اس کیلئے جیتے ہیں، کیا نہیں؟“

ارونابھا نے لکھا ”آپ کی خوبصورت مسکراہٹ روح کی پاکیزگی کا ثبوت دیتی ہے“

پراتیتی نے لکھا ”عورت ، عورت ہی رہے گی!!! ہم چیزیں اس لئے نہیں خریدیں گی کہ ہمیں ان کی ضرورت ہے لیکن صرف اس لئے کہ ان پر 50 فیصد یا اس سے بھی زیادہ سیل لگی ہے“

مزید :

کھیل -