”کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے کیونکہ۔۔۔“ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

”کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے کیونکہ۔۔۔“ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ...
”کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے کیونکہ۔۔۔“ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ حالات و واقعات اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے۔ اس مرتبہ ظاہری طور پر تو یہی نظر آ رہا ہے کہ بڑا ٹارگٹ پنجاب حکومت ہے اور حملہ بھی شدید ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ کسی اور کی نہیں ہو سکتی، میں نے اس کا بہت بار پیچھا کیا ہے کیونکہ۔۔۔“ ٹنڈولکر کی بیٹی سے فون پر فحش باتیں کرنے اور دھمکانے والے شخص نے تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے، ٹنڈولکر کی بھی ہوائیاں اڑ گئیں

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ ”حالات اور واقعات یہ نشاندہی کر رہے ہیں کہ یہ معاملہ چلتا نظر نہیں آتا اور کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) کو شائد ایسے لگتا ہے کہ ان کا جو پرچم ہے اسے برداشت نہ کیا جائے اور جو موقف یہ لے کر آئے ہیں اس کو شائد قبول نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ عمران خان کی بیگم بشریٰ بی بی نہیں بلکہ۔۔۔“ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
کچھ رکاوٹیں ڈالی جائیں اور ان رکاوٹوں کے نتیجے میں جو پنجاب حکومت ہے وہ ظاہری طور پر بڑی ٹارگٹ ہے، جیسا کہ یہ ساری جماعتیں بھی اس کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور ویسے بھی لگتا ہے کہ اس کی برتری ختم ہو رہی ہے۔ میرا خیال ہے کہ پنجاب حکومت اگر بچ جاتی ہے تو سب کچھ بچ جائے گا لیکن مجھے یوں لگتا ہے کہ اس دفعہ حملہ شدید ہو گا اور اگر بچ گئے تو بڑی خوش قسمتی ہو گی۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔