”اگر شام تک کھیلیں گے تو ان کی۔۔۔“ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران کوہلی اور جدیجہ کی فحش گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ”لیک“ ہو گئی، ویرات کوہلی کیا کہہ رہے ہیں؟ جان کر آپ کے گال شرم سے لال ہو جائیں گے

”اگر شام تک کھیلیں گے تو ان کی۔۔۔“ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران کوہلی ...
”اگر شام تک کھیلیں گے تو ان کی۔۔۔“ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران کوہلی اور جدیجہ کی فحش گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ”لیک“ ہو گئی، ویرات کوہلی کیا کہہ رہے ہیں؟ جان کر آپ کے گال شرم سے لال ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ کے میدان میں کھیل کے دوران کھلاڑی آپس میں بہت سی گفتگو کرتے ہیں اور گالیاں بھی دیتے ہیں لیکن یہ گفتگو عام لوگوں تک نہیں پہنچتی لیکن بعض اوقات سٹمپس میں لگا مائیک اس قدر حساس ہوتا ہے کہ یہ گفتگو بھی سن لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ کسی اور کی نہیں ہو سکتی، میں نے اس کا بہت بار پیچھا کیا ہے کیونکہ۔۔۔“ ٹنڈولکر کی بیٹی سے فون پر فحش باتیں کرنے اور دھمکانے والے شخص نے تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے، ٹنڈولکر کی بھی ہوائیاں اڑ گئیں

ایسا ہی کچھ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران ہوا اور ویرات کوہلی کی رویندرا جدیجہ کیساتھ ہونے والی ’فحش‘ گفتگو ریکارڈ ہو گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو چکی ہے۔ یہ گفتگو اس وقت ہوئی جب ویرات کوہلی اور رویندرا جدیجہ بیٹنگ کر رہے ہیں اور بھارت 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا چکا تھا کہ چائے کا وقفہ ہو گیا۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو یہ کہتے سنا گیا کہ ”شاباش، شاباش۔۔۔ اگر شام تک کھیلیں گے تو ان کی .... پھٹ جائے گی۔“

ان دونوں کی یہ گفتگو سٹمپس میں لگے مائیک تک بھی پہنچ گئی اور پھر اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملی جلی آراءکا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ عمران خان کی بیگم بشریٰ بی بی نہیں بلکہ۔۔۔“ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

اویجیت گھوش نے لکھا ”وہ کسی کو گالی نہیں دے رہا، شائد وہ بات ہی ایسے کرتا ہے“

پیوش مشرا کا کہنا تھا ”جی بالکل سر! دہلی والوں کے بات کرنے کا فطری طریقہ ہے یہ، اس ویڈیو میں کچھ بھی فحش نہیں۔ اس کے علاوہ کوہلی اپنی ٹیم کے کھلاڑی کیساتھ گفتگو کر رہا ہے، وہ جو چاہے کہہ سکتا ہے“

وشال نے لکھا ”لیجنڈ آدمی ہے اپنا“

امروت نے لکھا ”بھگوان کو چھوڑو، کیشو مہاراج سے تو ڈرو“


ہریش ورما نے لکھا ”ویرات کوہلی بھائی، تو گریٹ ہے“

اینڈریو پرسن نے لکھا ”یہ کوئی غلط لفظ نہیں ہے اور ہر کوئی اس طرح کی زبان استعمال کرتا ہے اس لئے کوئی مسئلہ نہیں، ویرات کوہلی لگے رہو“

آتش کمار مہر نے لکھا ”یہ کوئی ایشو بنانے والی چیز نہیں ہے، نہ ہی اس سے گندی ذہنیت ظاہر ہوتی ہے“