” پہلے یہ کام کرو“اچانک پاکستان آنے والی اعلیٰ امریکی عہدیدار سے پاکستان نے دبنگ مطالبہ کردیا، ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ چکی ہیں جن کے سامنے پاکستان نے اہم ترین مطالبے رکھے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایلس ویلز نے اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر دونوں ملکوں نے امن و امان کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میںدونوں ملکوں نے اپنے اپنے مطالبات ایک دوسرے کے سامنے رکھے۔ پاکستان نے ایلس ویلز کے سامنے دو ٹوک موقف اپنایا اور ان پر واضح کیا کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال روکا جائے اور افغان مہاجرین کی باعزت واپسی یقینی بنایا جائے جبکہ افغانستان سے مطلوب دہشتگرد پاکستان کے حوالے کیے جائیں۔ سیکرٹری خارجہ کی جانب سے قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ سے یہ بھی کہا گیا کہ افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالا جائے۔
اس ملاقات میں ایلس ویلز نے فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کی بحالی کی یقین دہانی کرائی اور مطالبہ کیا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں مدد کرے۔